تحفظ ناموس رسالت و عظمت اصحاب رسول دین اسلام کا جزاول،محمد عطاء اﷲ بندیالوی

 تحفظ ناموس رسالت و عظمت  اصحاب رسول دین اسلام کا  جزاول،محمد عطاء اﷲ بندیالوی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جمعیت اشاعت اہلسنت والسنہ کے صوبائی نائب امیر پنجاب علامہ محمد عطاء اﷲ بندیالوی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت و عظمت اصحاب رسول دین اسلام کا جزاول ہے۔

 اس لئے ہم اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر راہ نجات کو تلاش کر کے روز محشر اﷲ تعالیٰ کی رحمتوں کے حقدار بن سکتے ہیں،امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسلام اور ملک دشمنوں کی سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہو گاامت مسلمہ متحد ہو کر سسیہ پلائی دیوار بن کر ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ،ہماری عبادات ہمارے لئے بخش اور نجات کا باعث بنیں گئیں جن کی فضلیت و برکات، عبادات قرب الٰہی ،راہ نجات اور گناہوں سے معافی کا زریعہ ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں