یوتھ افیئر پروگرام کے تحت ای لائبریری کا باقاعدہ افتتاح
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سپورٹس کمپلیکس میں گورنمنٹ آف پنجاب کے یوتھ افیئر پروگرام کے تحت ای لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران مقررین نے ای لائبریری کے قیام کو نوجوانوں کے لیے ایک مثبت اور تعمیری قدم قرار دیا۔ اس منصوبے سے طلبہ کو جدید تعلیمی وسائل تک رسائی میں آسانی ہوگی اور مطالعے کے رجحان کو فروغ ملے گا،اس موقع پر ڈاکٹر آسیہ انور نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی فیملی ڈے کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ اور خاندانی رشتوں کی اہمیت، باہمی محبت اور سماجی ہم آہنگی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط خاندان ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں،ریجنل اسپورٹس آفیسر رانا ندیم نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای لائبریری کے ذریعے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی اور اس کا ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے بھی مربوط رابطہ ہوگا۔