شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 گرفتار ،دولہا ،ڈانسر فرار

شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 گرفتار ،دولہا ،ڈانسر فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رسم مہندی کے دوران شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس کا چھاپہ، 3 شرکاء گرفتار ۔

دولہا ،ڈانسر اور دیگرشرکاء بھاگ نکلے ، بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے 128شمالی میں عدنان نامی نوجوان کی شادی کی تقریب میں چھاپہ مارا تو ملزمان آتش بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈانس پارٹی میں ہلڑ بازی کر کے لوگوں کے آرام میں خلل ڈال رہے تھے ،جس پر اشرف، اشفاق، حنیف کو گرفتار کر لیا جبکہ دولہا، فی میل ڈانسرز اور لگ بھگ ڈیڑھ درجن سے زائد شرکاء بھاگ نکلے ، پولیس نے 23افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں