پولیس کی ہیلپ لائن پر شہری کی زندگی بچانے کیلئے خون دینے کی استدعا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن پر شہری کی زندگی بچانے کیلئے خون دینے کی استدعا ،پولیس اہلکار فوری طور پر ہسپتال پہنچ گیا۔
اورمریض شہری کو بلڈ ڈونیٹ کر کے خدمت انسانیت کی مثال قائم کر دی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کالر نے مریض شہری کی زندگی بچانے کے لیے A-Negative خون کی ضرورت ظاہر کی جس پر تھانہ عطاء شہید میں تعینات ظہیر عباس نے فوری پہنچ کر مریض کو خون کا عطیہ دے کر خدمت انسانیت کی مثال قائم کر دی۔