بیوپاری نے کینو فروخت کروانے کا جھانسہ دے کر 22لاکھ روپے ہتھیا لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بیوپاری نے کینو فروخت کروانے کا جھانسہ دے کر 22لاکھ روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ نور حیات کالونی کے اسامہ ندیم نے اپنا کینو کا باغ محمد ارشد اور اسد کو ٹھیکہ پر دیا اورجنہوں نے کینو توڑ کر منڈی میں فروخت کر کے اسے پائیس لاکھ روپے دینا تھے مگر ملزمان نے بد نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینو تو فروخت کر دیا مگر رقم کی ادائیگی سے انکاری ہو گئے جس پر پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔