فیشن ایبل خواتین بازاروں میں لوگوں کی جیبیں صاف کرنے لگیں

فیشن ایبل خواتین بازاروں میں  لوگوں کی جیبیں صاف کرنے لگیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف بازاروں میں جیب تراش گروہ سرگرم عمل ہیں جو رش والے مقامات پر گھس کر مرد وخواتین کے پرس اور جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے لگا ہے۔

 یہ گروہ مہارت کے ساتھ دکانداروں کو بھی چکما دینے میں اکثر کامیاب ہوجاتا ہے ان میں ایسی خواتین بھی شامل ہیں جو فیشن ایبل ہوتی ہیں جن پر کوئی بھی شک نہیں کرسکتا ہے کہ یہ کسی طرح کی چوری کی واردات کرسکتی ہیں ،رواں ماہ کے دوان اس حوالے سے خریداروں کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے ،اور اب تک 17 کیسز رجسٹرڈ بھی ہو چکے ہیں، متاثرین نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مربو ط حکمت عملی اختیار کرکے ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں