نو عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش
سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی میں اوباش شخص کی نو عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کو لڑکی نے شور واویلا کر کے ناکام بنا دیا تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے چچا کی درخواست پر اوباش شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔سلانوالی کے نواحی چک نمبر 117 جنوبی کے رہائشی محمد اکبر ولد نور محمد نے پولیس تھانہ سلانوالی کو بیان دیا ہے ۔
جس میں کہا گیا ہے کہ میرا بھائی محمد نذیر ذریعہ معاش کے لیے آزاد کشمیر مقیم ہے جبکہ اس کی اہلیہ اور میری بھاوج صغریٰ بی بی ہمراہ بیٹی مافیا میرے گھر کے ساتھ اپنے گھر میں رہائش پذیر ہے گزشتہ شب مذکورہ گاؤں کا رہائشی ایک اوباش شخص محمد اشرف ولد محمد بلال قوم اوڑھ رات کی تاریکی میں میرے بھائی کے مکان کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور صحن میں سوئی ہوئی میری بھتیجی مسماتہ مافیا کو جگا کر ڈرا دھمکا کر کمرہ میں لے گیا جہاں مبینہ طور پر اوباش اشرف نے میری بھتیجی سے زور زبردستی زیادتی کی کوشش کی جسے بھتیجی ام نے شور واویلا کر کے کوشش کو ناکام بنا دیا