بیلف چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا ملزم ساتھی چھڑوا کر لے گیا

 بیلف چھاپے کے دوران حراست  میں لیا گیا ملزم ساتھی چھڑوا کر لے گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بیلف چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا ملزم کو اسکا ساتھی مزاحمت کرکے چھڑوا کر لے گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ایک کیس میں دائمی وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے سلسلہ میں بیلف محمد شہباز نے نبی شاہ بالا کے قربان حسین کو موقع پر حراست میں لیا تو اسی اثنا میں ایک نامعلوم شخص آن دھمکا اور دونوں مزاحمت شروع کر دی اس دوران حراست میں لیا گیا ملزم اور اس کا ساتھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں