پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اخلاص کی شاندار مثال ،عبدالمنان خان

 پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اخلاص کی شاندار مثال ،عبدالمنان خان

خوشاب(نمائندہ دُنیا)شہری اتحاد کے بانی راہنما اور ممتاز مائنز اونر چوہدری عبدالمنان خان نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، اخلاص، تعاون اور پائیدار دوستی کی شاندار مثال ہیں۔

دونوں دوست ممالک پاکستان اور چین گزشتہ 75 برسوں سے ہر آزمائش پر پورا اتر کر ثابت کیا کہ محبت اور اخوت کا یہ رشتہ کبھی نہیں ٹوٹ سکتا ۔ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پرمیڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ دوستی محض سفارتی تعلقات تک محدود نہیں بلکہ یہ دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں موجود اخوت اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کی عکاس ہے ۔ پاکستانی عوام چین کے لیے حقیقی عزت، احترام اور دلی محبت کے جذبات رکھتے ہیں جبکہ دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں