نوجوان نے اسلام قبول کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ماڈل مدرسہ مدینہ غوثیہ کمپنی باغ میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ایک اور نوجوان نے اسلام قبول کر لیا۔
امیر اہلسنت قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے رضا گارڈن سلانوالی روڈ کے رہائشی ساحل مسیح کو کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور نو مسلم کا نیا اسلامی نام محمد علی رکھا اور بعد ازاں ایمان کی استقامت کیلئے دعا کروائی۔