سابق شوہر نے سابقہ اہلیہ کو تیز دھار چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا
سلانوالی(نمائندہ دنیا )بذریعہ عدالت طلاق کیوں لی سابق شوہر نے سابقہ اہلیہ کو تیز دھار چھری کے وار کر کے لہو لہان کر دیا۔
پٹ بازوؤں اور کمر پر گہرے وار شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل مضروبہ کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج خاتون دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی ماں ہے سلانوالی کے نواحی چک نمبر 139 جنوبی کے رہائشی اللہ دتہ ولد محمد رمضان قوم کھچی نے پولیس کو ایک درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ میری حقیقی بہن مسماتہ امام بی بی کی شادی تقریبا 19 سال قبل محلہ اسلم کالونی سلانوالی کے رہائشی حماد احمد ولد ذوالفقار کھچی سے ہوئی تھی ان کے ہاں دو بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئی گھریلو ناچاکی پر ایک سال قبل میری بہن امام بی بی نے بذریعہ عدالت اپنے شوہر حماد سے طلاق حاصل کر لی اسی رنجش پر میرے گھر آئی ہوئی بہن پر سابقہ شوہر نے حملہ کر دیا پے در پہ چھریوں کے وار کر کے لہو لہان کر دیا ۔