رورل ہیلتھ سنٹر کندیاں مریم نواز ہسپتال کے نام سے منسوب، نئے سٹاف نے کام شروع کر دیا

رورل ہیلتھ سنٹر کندیاں مریم نواز  ہسپتال کے نام سے منسوب، نئے  سٹاف نے کام شروع کر دیا

میانوالی (نامہ نگار)رورل ہیلتھ سنٹر کندیاں آوٹ سورس ہو کر مریم نواز ہسپتال کے نام سے منسوب اب نجی شعبے کو منتقل ہو گیا ہے نئی انتظامیہ نے اب نئے سٹاف ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈکس کے ساتھ ہسپتال میں کام شروع کر دیا ہے۔

 اس سلسلے میں ہسپتال کے انچارج لیپروسکوپک سرجن ڈاکٹر زبیر عزیز ارائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق تمام شعبوں میں بہتری لائی جائے گی۔ ہسپتال میں سرجن ڈاکٹر ، میڈیکل آفیسر ، ڈینٹل ڈاکٹر ، گائنی ڈاکٹر اور دیگر تمام شعبوں میں کوالیفائیڈ سٹاف شامل کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر زبیر عزیز ارائیں نے مزید بتایا کہ عوام کو بہترین میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کی مکمل کوشش کی جائے گی اور او پی ڈی وقت کے بعد ایمرجینسی سروس کے لیئے بھی میڈیکل آفیسر موجود رہیں گے ہسپتال میں بہترین ڈاکٹری چیک اپ اور ادویات کی فراہمی بھی جاری ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں