مہنگائی، ٹیکسوں اور تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ،عبدالرؤف راشدی
بھیرہ(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام تحصیل بھیرہ کے ناظم عمومی مولانا محمد عبدالرؤف راشدی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، ظالمانہ ٹیکسوں اور تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اپنے قائد مولانا فضل الرحمن کی جانب سے 22 مئی کو دی گئی پرامن احتجاجی کال میں بھرپور شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف ضلعی ہیڈکوارٹر سرگودھا میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔