دریائے جہلم پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد
قائدآباد(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو سرگودھا مظہر شاہ اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین کے زیر نگرانی پنجاب ایمرجنسی سروس کے زیر اہتمام ممکنہ سیلاب کے پیش نظر نزد پل دریائے جہلم پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
فلڈ موک ایکسرسائز کے موقع پر اے ڈی سی آر سرگودھا احمد ہارون،اے ڈی سی آر خوشاب عبداللہ خان،اے سی شاہپور یسرا بٹ، اے سی خوشاب ضیاء اللہ چوہدری، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سرگودھا،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ، واسا خوشاب، سول ڈیفینس،ریسکیو رضاکاروں اور دیگر اداروں کے سربراہان و عملہ نے شرکت کی ۔کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے پری فلڈ موک ایکسرسائز کے موقع پر میڈیکل ایکومنٹ سٹال،فلڈ ایکوپمنٹ سٹال،ریسکیو اینڈ ڈزاسٹر،انسیڈینٹ کمانڈ پوسٹ اورریسکیو فلڈ ریلیف کیمپس آویزاں کئے۔