اشتہاری اور اسکے ساتھی مبینہ مقابلہ کے بعد فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ کا اشتہاری اور اسکے ساتھی مبینہ مقابلہ کے بعد فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ اشتہاری دانیال نبی شاہ بالا میں چھپا ہوا ہے جس پر ریڈ کیا گیا تو اشتہاری اور اسکے ساتھی قریبی باغ میں گھس گئے اور پولیس کو فائرنگ کر دی، جس پر پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی اور ایک گھنٹہ تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔لیکن ملزمان تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ، پولیس نے پانچ نامزد اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔