گھر میں گھس کر تشدد، مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پر تشدد واقعات کے دوران 5جنوبی میں ساجد وغیرہ نے سابقہ رنجش پر صدام حسین اور اسکے والد بشیر احمد کو گھر میں داخل ہو کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
کوٹمومن میں دوکان پر آنے سے منع کرنے پر دلاور وغیرہ نے محمد رمضان ،ممتاز اور اکرام کو بری طرح پیٹ ڈالا، سکول آنے جانیوالی لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر جنید وغیرہ نے محمد لطیف اور اسکے بیٹے محمد شکیل کو ڈنڈے مار کر لہولہان کر دیا۔،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔