چھپٹا مار نوجوان سے قیمتی موبائل چھین لیا

 چھپٹا مار نوجوان سے  قیمتی موبائل چھین لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سٹریٹ کرائم اور نقب زنی کی وارداتوں کے دوران ماڑی کے قریب نامعلوم شخص نے چھپٹا مار کرعدنان نامی نوجوان سے قیمتی موبائل چھین لیا ۔

ٍجبکہ ماہلے والا کے ندیم حسین ،دھریمہ کی فوزیہ پروین کے گھروں سے قیمتی اشیاء ،الفضل ٹاؤن کے محمد ساجد کی دوکان سے 80لیٹر پیٹرول ،نقدی وغیرہ ،اسی طرح چوہال کے محمد ثقلین کی دوکان سے بھی بھاری مالیت کا سامان،موضع تھابل کے شاہ رخ کی حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری،چیمہ کالونی سے شمعون،کرسچین کالونی سے آشر پرویز کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں