جانوروں کی چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عید قربان قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں باعث تشویش بننے لگی جبکہ پولیس صرف معمول کی کاروائیوں میں مصروف اور وارداتوں کی روک تھام کیلئے تاحال اقدامات سامنے نہیں آ سکے ۔
موضع روال کے نذر محمد،موضع اچھر کے رب نواز،چک دھوک کے شوکت حیات،چک سیدا کے منظور احمد،34شمالی کے طاہر سعید،محلہ حسین آباد کے احمد خان،110جنوبی کے حسن خالد،مدینہ کالونی کے محمد کاشف،خان محمد والا کے عابد فاروق،گھلا پور کے غلام عباس کے 13بکرے اور ایک بیل چوری کر لیا گیا۔،جن کی مالیت لگ بھگ 15 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے تاحال وارداتوں کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔