نشئی شوہر کے مظالم کا شکار خاتون بچوں کے ہمراہ انصاف کے لئے تھانے پہنچ گئی

نشئی شوہر کے مظالم کا شکار  خاتون بچوں کے ہمراہ انصاف  کے لئے تھانے پہنچ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نشئی شوہر کے مظالم کا شکار خاتون بچوں کے ہمراہ انصاف اور تحفظ کے لئے تھانے پہنچ گئی۔

 جوہر کالونی کی اقراء بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اسکا شوہر شعیب آئس کا نشہ کرکے مجھے اور بچوں جن میں نو سالہ کشف رانی ،سات سالہ میثم شامل ہے کو بلا وجہ تشدد بناتا ہے ، گزشتہ روز بھی گھریلو کام میں مصروف تھی کہ اس دوران ملزم آ گیا اور آتے ہی ڈنڈوں لگا کر مجھے اور بچوں کو مارنا شروع کر دیا بامشکل جان بچائی، جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں