گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج نے ایک اور نمایاں کامیابی اپنے نام کر لی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج نے ایک اور نمایاں کامیابی اپنے نام کر لی۔ ڈویژن سرگودھا میں کالج کو ٹاپ رینکنگ کے ساتھ بہترین کالج قرار دے دیا گیا۔ اس شاندار کامیابی پر تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
سیاسی و سماجی اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر محمد اظہر عباس ، اساتذہ کرام اور تمام سٹاف ممبران کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ادارہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کامیابیوں کا سفر جاری رکھے گا اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ پروفیسر محمد اظہر عباس کا کہنا تھا کہ کالج کی یہ کامیابی ادارے کے اعلیٰ تعلیمی معیار، بہترین انتظامی امور اور اساتذہ کی شب و روز محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔