پاک چین سفارتی تعلقات کے 75سال مکمل ،میانوالی میں تقریب

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75سال مکمل ،میانوالی میں تقریب

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75سال مکمل ،میانوالی میں تقریب محکمہ صنعت زار کے زیرِ اہتمام بھی تقریب ، باقاعدہ آغاز قومی ترانوں سے کیا گیا

میانوالی (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیر اہتمام پاک چین سفارتی تعلقات کے 75سال مکمل ہو نے پر میونسپل کمیٹی میانوالی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ما جد بن احمد تھے ۔تقریب میں اے ڈی سی جی نے چین اور پاکستان کے قومی پر چم فضاء میں بلند کیئے ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیئے گئے ۔بعد ازاں میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں لازوال پاک چین دوستی کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہو ئی۔تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ما جد بن احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ کے پہاڑوں سے بلند ہے اور انڈین اوشن سے گہری ہے ۔محکمہ صنعت زار کے زیرِ اہتمام پاک چین سفارتی تعلقات اور لازوال دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز پاکستان اور چین کے قومی ترانوں سے کیا گیا، جس نے پنڈال میں دونوں برادر ممالک کے درمیان احترام، مثالی اتحاد اور باہمی خیرسگالی کی شاندار فضا قائم کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں