عید اور محرم کے انتظامات،اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
عید اور محرم کے انتظامات،اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ اجلاس میں بریفنگ
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انور علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔پاک آرمی کے آفیسر میجر فیصل نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ تحفظ ماحول، کسٹمز، ہیلتھ، پولیس، ہارٹیکلچر ایجنسی، سول ڈیفنس، میونسپل کارپوریشن اور لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر محکموں کے افسرشریک تھے ۔
مختلف محکموں نے اپنی کارکردگی اور جاری اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور عید کے دوران صفائی ستھرائی، سکیورٹی اور عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔علاوہ ازیں محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے ، بین الادارہ تعاون مزید مؤثر بنانے اور فیلڈ میں فعال مانیٹرنگ جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔