پاک چین دوستی کے 75 سال ، فیصل آباد میں پرچم کشائی

 پاک چین دوستی کے 75 سال ، فیصل آباد میں پرچم کشائی

پاک چین دوستی کے 75 سال ، فیصل آباد میں پرچم کشائی کمشنر مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کیک بھی کاٹا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کو 75 سال مکمل ہونے پر ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے دونوں ممالک کے پرچم لہرانے کی تقریب پی ایچ اے کمپلیکس میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔کمشنر مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے پرچم کشائی کی اور پاک چین دوستی کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر ایم ڈی دلاور خان سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے ۔کمشنر مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور پاکستان و چین کے درمیان اعتماد اور علاقائی تعاون پر مبنی لازوال دوستی کی توثیق میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے 75 سال چین اور پاکستان کی بے مثال دوستی کے روشن باب ہیں۔ پاک چین دوستی اعتماد، قربانی اور مشترکہ ترقی کی گہری مثال ہے۔ جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے معاشی مستقبل کیلئے اہم منصوبہ ہے ۔دریں اثنا شہر بھر کی شاہراہوں پر پاک چین دوستی کے حوالے سے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں