غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف پیرا کا کریک ڈاؤن

 غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف پیرا کا کریک ڈاؤن

غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف پیرا کا کریک ڈاؤن فرید چوک میں غیر قانونی منڈی کو خالی کروا دیا گیا، بیو پاریوں کو وارننگ

پینسرہ (نمائندہ دنیا )سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فیصل آباد صدر ڈاکٹر محمد ذیشان ارشاد نے رات گئے فرید چوک کا اچانک دورہ کیا، جہاں غیر قانونی مویشی منڈی قائم ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔دورے کے دوران موقع پر بڑی تعداد میں جانوروں کی خرید و فروخت جاری تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی منڈی کو خالی کروا دیا گیا۔پیرا ٹیم نے موقع پر موجود بیوپاریوں اور متعلقہ افراد کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ صرف حکومت کی مقرر کردہ مویشی منڈیوں میں ہی خرید و فروخت کریں اور کسی بھی عوامی مقام یا سڑک پر غیر قانونی منڈی قائم نہ کریں۔کارروائی کے دوران علاقے کا مکمل جائزہ لیا گیا جبکہ ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کو بھی یقینی بنایا گیا۔ڈاکٹر محمد ذیشان ارشاد نے واضح کیا کہ شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں