ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج

 ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی  پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او انسپکٹر نے مخبر کی اطلاع پر محمد دانش ولد نصر حیات سکنہ سرگودھا کو لاؤڈ اسپیکر پر اونچی آواز میں سر کے بال فروخت کرنے کیلئے اونچی آواز میں اسپیکر کا استعمال کرکے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ موسیٰ خیل میں 6 پنجاب ساؤنڈ ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں