منشیات فروش کو 21 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا

 منشیات فروش کو 21 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا

منشیات فروش کو 21 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزاجرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج نوید الرحمن نے منشیات فروشی میں ملوث مجرم کو مجموعی طور پر 21 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔تھانہ کوتوالی پولیس میں درج مقدمے کے استغاثہ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ریاض کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تین کلو 180 گرام چرس اور تین کلو 300 گرام افیون برآمد کی تھی۔دورانِ سماعت جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم ریاض کو دفعہ 9-C کے تحت 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔عدالت نے دفعہ 5-D کے تحت مجرم کو مزید 12 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم دیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں