رواں سال میں 119 خطرناک ڈکیت گینگز گرفتار
رواں سال میں 119 خطرناک ڈکیت گینگز گرفتار 312 ملز م کٹہرے میں لائے گئے ،9 کروڑ کا مال مسروقہ برآ مد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈاکوئوں اور چوروں کے خلاف پولیس کی جانب سے موّثر کاروائیاں کرتے ہوئے گھیرا تنگ کردیاگیا۔ پولیس کی جانب سے رواں سال کے دوران 119 خطرناک ڈکیت گینگز کے 312 ملز م گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا گیا، گرفتار ملز موں کے قبضہ سے 9 کروڑ روپے کامالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا، پولیس کاروائیوں میں280 موٹر سائیکل، 7 رکشے ، 37 موبائل فونز، زیورات، بیٹریاں، تاریں اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا، ملز موں کے قبضہ سے چھینے گئے 76 مویشی بھی برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے ، کاروائیوں کے دوران 133 پسٹل، 47 پمپ ایکشن، 2 بارہ بور، 2 ریوالور اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور ٹیکنیکل ذرائع کی مدد سے ملز موں کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، گرفتار ملز م ڈکیتی، رابری، چوری اور دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔