کندیاں میانوالی واحد ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس پھر بند

کندیاں میانوالی واحد ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس پھر بند

کندیاں میانوالی واحد ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس پھر بند ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا،حالات بہتر ہونے پربحال ہونگی

میانوالی (نامہ نگار)پشاور ٹو کراچی براستہ کندیاں واحد ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر بند کر دی گئی جبکہ ٹوٹل ریلوے نے 8 ٹرینیں بند کر دی ہیں جن میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس ، بولان میل ، مہران ایکسپریس، چمن پسنجر، ماروی، مونجوداڑو اور راوی ایکسپریس کی سروس بھی بند کر دی گئی ہیں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ سے فیصلہ کیا گیا،حالات بہتر ہونے پر ٹرینیں بحال کر دی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں