شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

 شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد ایس ایس پی آپریشنز نے مسائل سن کر فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک کی جانب سے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔ سی پی او آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں نے شکایات درخواستیں اور مسائل پیش کیے ، ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سن کر فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے ، متعلقہ افسران کو درخواستوں پر فوری کاروائی اور مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کو فوری ریلیف، میرٹ پر انصاف اور مؤثر پولیسنگ کی فراہمی ہے ، عوام کے مسائل کا بروقت حل اور انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، شہریوں کی شکایات کے ازالے میں غفلت، تاخیر یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں