ممنوعہ مقامات پر جانور فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

 ممنوعہ مقامات پر جانور فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ممنوعہ مقامات پر جانور فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤندرجنوں مویشی تحویل میں لے کر ٹاہلی چوک میں قائم عارضی سیل پوائنٹ منتقل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زویا بلوچ کی نگرانی میں شہر کے ممنوعہ مقامات پر قربانی کے جانور فروخت کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران ایم سی کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے فروخت کے لیے لائے گئے درجنوں مویشی تحویل میں لے کر نیو سیٹلائٹ ٹاؤن ٹاہلی چوک میں قائم عارضی سیل پوائنٹ منتقل کر دیے ۔سی او ایم سی نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں اور بیوپاریوں کی سہولت کے لیے سرگودھا شہر میں دو عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جن میں بھلوال روڈ اور ٹااہلی چوک شامل ہیں، جہاں بغیر کسی فیس کے قربانی کے جانور فروخت کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ شہر میں کسی بھی جگہ سڑکوں، گلی محلوں یا غیر منظور شدہ مقامات پر جانور فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بیوپاری حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے جانور صرف مقررہ سیل پوائنٹس پر لائیں جبکہ شہری بھی قربانی کے جانور انہی مقامات سے خریدیں، جہاں انہیں بغیر کسی اضافی فیس کے سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں