اقلیتی عبادت گاہوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں پولیس کی جانب سے اقلیتی عبادت گاہوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او وقار عظیم کھرل کی خصوصی ہدایات پر۔۔۔۔
ایس ایچ او ملک خرم شہزاد اعوان کی زیر نگرانی کندیاں چشمہ میں سنڈے کو مسیحی برادری کی عبادات کے لئے تمام چرچز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے پولیس اہلکاروں نے اقلیتی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اقلیتی برادری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔