آلائشوں کی مناسب تلفی اور صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی مہم

 آلائشوں کی مناسب تلفی اور صفائی  ستھرائی سے متعلق آگاہی مہم

بھلوال(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشوں کی مناسب تلفی اور صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے ۔

اس سلسلے میں مساجد میں اعلانات کے ذریعے شہریوں کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو کھلے عام پھینکنے کے بجائے مقررہ ویسٹ بیگز اور کلیکشن پوائنٹس پر تلف کریں۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ستھرا پنجاب ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عید کے دنوں میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول برقرار رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں