بجلی کے بلوں میں کوڈ سکین لوٹنے کا نیا طریقہ ، نور حیات کلیار

 بجلی کے بلوں میں کوڈ سکین  لوٹنے کا نیا طریقہ ، نور حیات کلیار

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)سابق امیدوار قومی اسمبلی نور حیات کلیار نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ہر روز ایک نیا ڈرامہ کیا جاتا ہے ابھی تلک عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے صدمے سے باہر نہیں نکلی تھی کہ بجلی کے بلوں میں کوڈ سکین کا نیا ڈرامہ رچایا جائے گا۔

 انھوں نے کہا کہ پاکستان میں واپڈا کے 8کروڑ سے زائد صارفین موجود ہیں ان میں اکثرت کے پاس کوڈ سکین کرنے والے موبائل نہیں ہے اورجن کے پاس موجود ہیں انھیں کوڈ سکین کرنا نہیں آتا انھوں نے کہا کہ یہ ڈرامے بازیاں صرف پاکستانیوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ ہے انھوں نے پاکستانی عوام پر رحم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں