غیر قانونی آئل یونٹس کی بھر مار علاقہ مکینوں کا آبادی سے دور منتقل کرنے کامطالبہ

غیر قانونی آئل یونٹس کی بھر مار علاقہ مکینوں  کا آبادی سے دور منتقل کرنے کامطالبہ

کندیاں(نمائندہ دنیا) کندیاں شہر اور اس کے قرب جوار میں غیر قانونی آئیل یونٹس کی بھر مار علاقہ مکینوں کا آئیل یونٹس کو کوشہری آبادی سے دور منتقل کرنے کامطالبہ تفصیلات کیا۔

مطابق کندیاں شہر اور اس کے گردونواح میں قائم پیٹرول،ڈیزل اور دیگر آتش گیر مادوں کی غیر قانونی ایجینسوں اور یونٹس کے ذریعہ سرعام فروخت جاری ہے شہر کے گنجان آبا د رہائشی علاقوں میں ان کی موجودگی کسی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتاہے ان آئیل ایجنسیوں پر آگ بجھانے والے حفاظتی آلات کا سرے سے ناہونا بھی لمحہ فکریہ ہے موت کے سوداگروں نے انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگارکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں