سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہیں کروایا جا رہا

سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد  نہیں کروایا جا رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مارکیٹ کمیٹی اور بڑے گرانفروشوں کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری نرخ نامے جاری کرنے کے ساتھ ساتھ قیمت ایپ پر بھی چڑھا دیئے جاتے ہیں۔

مگر توجہ طلب امر یہ ہے کہ اس سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہیں کروایا جا رہااورکمشنر و ڈپٹی کمشنر پرائس کنٹرول میکنزم پر سختی سے عملدرآمد کی متعدد مرتبہ ہدایات جاری کر چکے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونیوالے نرخ نامہ میں اعد اد و شمار کم ظاہر کئے جاتے ہیں جبکہ عام مارکیٹ میں لگ بھگ تیس سے چالیس فیصد تک زائد قیمتوں پر سبزیوں اور پھلو ں کی فروخت معمول ہے ، صارفین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کا غیر سنجیدہ رویہ نے گرانفروشوں کو کھلی چھوٹ دی ہے ، اس حوالے سے کہیں بھی حکومتی رٹ نظر نہیں آتی ہے ، ارباب اختیار کو سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں