گرجا گھروں پر مسلح اہلکارتعینات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں اتوار کے روز مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر گرجا گھروں پر مسلح اہلکاروں کو تعینات کر کے سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے گے۔
زرائع کے مطابق سرگودھا میں اتوار کے روز مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر کے گرجا گھروں پر افسران اور مسلح اہلکاروں کو تعینات کر کے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جس میں چھ سو سے زائد پولیس افسران و مسلح اہلکار ڈیوٹی پر معمور رہے جبکہ ایلیٹ فورس کے جوانوں کو اردگرد میں گشت پر رکھا گیا اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان الرٹ تھے ۔ گرجا گھروں میں عورتوں کی شرکت پر ان کی تلاشی کے لئے لیڈیز پولیس ڈیوٹی لگائی گئی اور پارکنگ کے مناسب انتظام کویقینی بنایا گیا ہے ۔