ویزہ کی رقم واپس مانگنے پر گھر میں داخل ہو کر تین افراد کو گھائل کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ویزہ کی رقم واپس مانگنے پر گھر میں داخل ہو کر تین افراد کو گھائل کر دیا گیا۔۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ میانہ ہزارہ میں محمد فیض سے اختر نے ویزہ لگوانے کے لئے رقم لی مگر نہ تو ویزہ لگوایا اور رجب رقم کی واپسی کا تقاضہ کیا تو جھگڑنے لگا ، گزشتہ روز دیگر افراد کے ہمراہ فیض کے گھر میں داخل ہو کر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے فیض، اسکی بیوی منظوراں اور بیٹے مزمل کو لہولہان کر دیا، اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔