معمولی تلخ کلامی کا بدلہ چکانے کیلئے زخمی کر دیا

معمولی تلخ کلامی کا بدلہ چکانے  کیلئے زخمی کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران میانی میں معمولی تلخ کلامی کا بدلہ چکانے کیلئے میلاد احمد نے ساتھیو ں کے ہمراہ فائرنگ کر کے محمد انور کوزخمی کر دیا۔

اسی طرح 50شمالی میں بلال نامی نوجوان نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے محمد فاروق کو مضروب کر دیا، ساتھ ہی ملزمان نے زخمی ہونیوالے نوجوان کے بھائی فیصل کو پائپ اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،اور فرار ہو گئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جبکہ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں