رانا محمد لطیف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معروف تاجر رہنما رانا محمد جاوید، سابق تحصیل ممبر رانا محمد عابد کے والد ،رانا محمد رفیق کے بڑے بھائی رانا محمد لطیف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد استقلال اباد کالونی میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی، مذہبی، تجارتی اور صحافتی حلقوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم ان کے آبائی گاؤں 10 چک ڈپو کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم رانا محمد لطیف نہایت شریف النفس، ملنسار اور بااخلاق شخصیت کے مالک تھے ۔ ان کی وفات پر علاقے بھر میں غم کی فضا چھا گئی۔