رشتہ سے انکار پر تین افراد کو لہولہان کر دیا گیا،
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے میلہ میں رشتہ سے انکار پر تین افراد کو لہولہان کر دیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ امتیاز وغیرہ نے رشتہ کے تازعہ پر سکینہ بی بی ،اسکی بیٹی بشریٰ بی بی اور بیٹے عبدالرحمان کو گھر میں داخل ہو کر بیلچے اور ڈنڈوں کے وار کر کے لہولہان کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، متاثرین کی اطلاعی پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔