سرگودھا میں نماز عید کے اوقات

سرگودھا میں نماز عید کے اوقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے 1954 مساجد، امام بار گاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید کے انتظامات آخری مرحلہ میں داخل ہو گئے جبکہ نماز عید کے اوقات کاری جاری کر دیئے گئے ۔

 سرگودھا میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر نماز عید کا سب سے بڑھا اجتماع مرکزی عید گاہ میں صبح 7 بجے ،مرکزی جامع مسجد معاویہ فاروق اعظم روڈ صبح 6.30 بجے ،جامع مسجد محمدی اہلحدیث مقام حیات صبح 6.00 بجے ،جامع مسجد حنفیہ بلاک 18 میں صبح 6.15 بجے ،جامع مسجد رابعہ مقام حیات صبح6.30 بجے ، اہلحدیث اجتماع کمپنی باغ صبح6.15 بجے ،جامع مسجد امیر حمزہ چک 71 شمالی صبح6:00 بجے ،جامع مسجد ضیائے توحید VIP ٹاؤن صبح6:15 بجے ،جامع مسجد رحمت العالمین کینٹ ویو صبح6.30 بجے ،جامع مسجد ختم نبوت لیاقت کالونی صبح5.20 بجے ،جامع مسجد بلال مراد آباد کالونی صبح6.00 بجے  ،جامع مسجد عثمانیہ کوٹ فرید روڈ صبح6.00 بجے ،جامع مسجد رحمانیہ رحمان پورہ صبح5.15 بجے ،گورنمنٹ سکول گروانڈ حیدرآباد ٹاؤن صبح6.00 بجے ،جامع مسجد ابراہیم لیاقت کالونی صبح5.20 بجے ،جامع مسجد 78 پل پکا ڈیرہ صبح5.20 بجے ،جامع مسجد محمدی کلب روڈ صبح5.15 بجے ، جامع مسجد محمدی جمیل پارک صبح6.30 بجے ،امام بار گاہ بلاک سات صبح8.00 بجے ،امام بار گاہ بلاک 19 صبح8.00 بجے ،امام بار گاہ قصرالقائم سٹیلائٹ ٹاؤن صبح 8.00 بجے ادا کی جائے گی۔ اور علماء کرام فلسفہ عید و قربانی بیان کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں