مائنز سیفٹی اقدامات اورآگاہی مہم تاریخی سنگِ میل ، را سعید خٹک

مائنز سیفٹی اقدامات اورآگاہی مہم تاریخی سنگِ میل ، را سعید خٹک

مائنز سیفٹی اقدامات اورآگاہی مہم تاریخی سنگِ میل ، را سعید خٹک اقدامات سے قیمتی جانوں کے ضیاع کو یقینی طور پر روکا جا سکے گا، اجلاس سے خطاب

کمرمشانی (نمائندہ دنیا )محکمہ مائنز اینڈ منرلز پنجاب کے مائنز سیفٹی اقدامات اور شعور و آگاہی مہم ایک تاریخی سنگِ میل ہیں۔مائنز سیفٹی آڈٹ سے انسانی جانوں کا ضیاع رکے گا اور پیداوار میں اضافہ ہوگا را سعید خٹک محکمہ مائنز اینڈ منرلز حکومتِ پنجاب کی جانب سے مائنز کے حادثات سے پاک \'\'ماڈل مائنز سیکٹر پنجاب\'\' کے قیام کے لیے حالیہ اقدامات اور مائنز سیفٹی آڈٹ کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین را سعید خٹک نے صوبائی ہیڈ آفس چوآسیدن شاہ (ضلع چکوال) میں منعقدہ ایک اہم زوم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کے مائنز سیفٹی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو یقینی طور پر روکا جا سکے گا، بلکہ مائنز کے محفوظ ہونے سے مناسب پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات کی بدولت مائنز سیکٹر میں حقیقی خوشحالی آئے گی۔چیئرمین را سعید خٹک نے محکمہ مائنز اینڈ منرلز پنجاب کی جانب سے مائنز سیفٹی اقدامات اور کانکنوں کے حقوق و فرائض کے بارے میں شروع کی جانے والی شعور و آگاہی کی مہم کو ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ لیبر فیڈریشن کانکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی اقدامات کا خیرمقدم کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں