سلانوالی فیسکو ٹیم کا چھاپہ بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی فیسکو سب ڈویژن سلانوالی کی اینٹی تھیفٹ ٹیم کا چھاپہ بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔
سلانوالی پولیس نے ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن سلانوالی محمد نعمان رفیق کی درخواست پر فلک شیر نامی شخص کے خلاف بجلی چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ سلانوالی فیسکو سب ڈویژن ٹیم کے اراکین چوہدری کلیم انور گجر عامر اقبال اور محمد اشرف نے مخبر کی اطلاع پر نواحی چک نمبر 126 جنوبی کے رہائشی فلک شیر ولد عبدالرشید کو مین لائن سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور بعد ازاں پولیس نے ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن سلانوالی محمد نعمان رفیق کی درخواست پر فلک شیر نامی شخص کے خلاف بجلی چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔