جوہرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد کو رحیم یار خان تبدیل

 جوہرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ  ڈاکٹر احمد کو رحیم یار خان تبدیل

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پنجاب نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد کو رحیم یار خان تبدیل کر دیا ۔

ابھی تک ان کی جگہ کسی نئے ایم ایس کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی رحیم یار خان تبدیل کئے جانیوالے ڈاکٹر احمد خان کے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کا اضافی چارچ بھی تھا اس طرح ان کے تبادلہ سے ضلع خوشاب میں محکمہ صحت کے دو بڑے اداروں کے سربراہان کی سیٹیں خالی ہو گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں