سرگودھا لاہور سے چھوٹا شہر ،ٹیکس لاہور سے زیادہ عائد کیے جا رہے ہیں ،ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ

 سرگودھا لاہور سے چھوٹا شہر ،ٹیکس  لاہور سے زیادہ عائد کیے جا رہے  ہیں ،ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا لاہور سے بہت چھوٹا شہر ہے مگر یہاں پر ٹیکس لاہور سے زیادہ عائد کیے جا رہے ہیں۔

 جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کی قیادت میں ملنے والے ڈاکٹروں کیوفد نے ایڈمن واسا ملک آصف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں ڈاکٹر اقبال سمیع ڈاکٹر عرفان فرید ڈاکٹر اسلم اسد ڈاکٹر خواجہ فرحت اقبال سمیت دیگر موجود تھے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے بتایا کہ پرائیویٹ ہسپتال کلینکس وغیرہ کو بہت سے مسائل درپیش ہیں۔

 مگر ان کو سہولتیں جو فراہم کی جا رہی ہیں وہ نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں پر جو ٹیکس ہے وہ لاہور سے بھی زیادہ ہیں جو ظلم کے مترادف ہے لاہور سے زیادہ سرگودھا کے پرائیویٹ ہسپتالوں پر ٹیکس عائد کرنا ایک ناقابل فہم بات ہے لہذا سرگودھا میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس عائد کیے جائیں

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں