نئی نسل قوم کے مستقبل کی ضامن ،عبدالمنان خان

 نئی نسل قوم کے مستقبل کی  ضامن ،عبدالمنان خان

خوشاب(نمائندہ دنیا )خوشاب شہری اتحاد کے بانہ راہنما ممتاز مائن اونر چوہدری عبدالمنان خان نے کہا ہے کہ نئی نسل قوم کے مستقبل کی ضامن ہے پاکستان کے روشن اور تابناک مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ اسے فنی تعلیم سے روشناس کرنے کے ساتھ ساتھ چائلڈ لیبر کے خاتمہ پر توجہ دی جائے ۔

میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں چائلڈ لیبر کیخلاف واضح قانوں موجود ہونے کے باوجود نسل نو کے استحصال کا سلسلہ جاری ہے۔ اب بھی ضلع خوشاب کے مختلف ہوٹلوں اور ورکشاپوں میں درجنوں بچے محنت و مشقت کرنے ہر مجبور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں