زیر تعمیر مکانوں سے رات کی تاریکی میں دو واٹر پمپ چوری

زیر تعمیر مکانوں سے رات کی  تاریکی میں دو واٹر پمپ چوری

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی میں چوری کی دو وارداتیں زیر تعمیر مکانوں سے رات کی تاریکی میں دو واٹر پمپ چوری سلانوالی پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر نامعلوم چوروں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔

 تفصیلات کے مطابق واٹر پمپ چوری کی پہلی واردات پیپلز کالونی کے رہائشی کامران احمد ولد محمد رفیق کے کشمیر ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان میں ہوئی یہاں سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور 21 ہزار روپے مالیت کا واٹر پمپ چوری کر کے لے گیا ۔جبکہ دوسری واردات بشیر کالونی نزد مدنی پارک کے رہائشی اسامہ رفیق ولد محمد رفیق کے نئے تعمیر شدہ مکان میں ہوئی جہاں سے نامعلوم چور 30 ہزار روپے مالیت کا لال واٹر پمپ چوری کر کے لے گئے پولیس نے دونوں متاثرہ افراد کی درخواستوں پر مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں