خوشاب میں ماتمی جلوسوں کے روٹس اور مقامات مجالس کا دورہ

 خوشاب میں ماتمی جلوسوں کے  روٹس اور مقامات مجالس کا دورہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے ہمراہ جوہرآباد شہر کے ماتمی جلوسوں کے روٹس اور مقامات مجالس کا دورہ کیا۔

 اس دوران انہوں نے کیٹگری اے اور کیٹگری بی کے جلوسوں کے روٹس کے بارے میں مکمل تفصیلات حاصل کیں اور وہاں سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری گئے اس دوران متعلقہ ایس ایچ اوز ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او صدر سرکل نے محرم الحرام میں نکلنے والے جلوسوں کے راستوں کی صورتحال اور وہاں ہر پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکورٹی انتظامنات کے حوالے سے بریفنگ دی ، روٹس کے معائنہ کے دوران ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ محرم الحرام موقع پر تمام نکلنے والے جلوسوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ڈی پی او خوشاب نے بعد ازاں ماتمی جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز منتظمین و بانیان مجالس سے بھی ملاقات کی اور انہیں محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں