مسجد بگویہ بھیرہ کی تزئین و مرمت کا منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار

مسجد بگویہ بھیرہ کی تزئین و مرمت  کا منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار

بھیرہ(نامہ نگار )شیر شاہ سوری کے دور میں تعمیر ہونے والی تاریخی جامع مسجد بگویہ بھیرہ کی تزئین و مرمت کا منصوبہ محکمہ آثارِ قدیمہ کی مبینہ غفلت اور سست روی کے باعث مسلسل تاخیر کا شکار ہے ۔

 جس پر شہریوں، نمازیوں اور دینی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔متولی جامع مسجد بگویہ مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کہا ہے کہ مسجد میں جاری تعمیراتی کام کی غیر معمولی تاخیر کے باعث طلبہ، سیاحوں، نمازیوں اور مسجد سے وابستہ رفاہی و انتظامی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی اہمیت کی حامل اس مسجد کی بحالی اور مرمت کا کام تیزی سے مکمل ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں