محرم الحرام کے پیش نظر امن کمیٹی کا اہم اجلاس علاقے میں قیامِ امن پر اتفاق

محرم الحرام کے پیش نظر امن کمیٹی کا اہم  اجلاس علاقے میں قیامِ امن پر اتفاق

میانی (نامہ نگار )تھانہ میانی میں محرم الحرام کے پیش نظر امن کمیٹی کا اہم اجلاس علاقے میں قیامِ امن پر اتفاق۔تھانہ میانی میں امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس انعقاد پذیر ہوا۔

اس اجلاس کی صدارت ایس ایچ او تھانہ میانی، عنصر عباس جوڑا نے کی، جس میں امن کمیٹی میانی کے ممبران اور معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی اجلاس کے دوران پولیس انتظامیہ اور امن کمیٹی کے ممبران کے درمیان علاقے میں مثالی امن و امان قائم کرنے ، بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ ممبرانِ امن کمیٹی نے محرم الحرام کے دوران انتظامیہ کے ساتھ اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں